17 مئی 2011 - 19:30

عرب ذرائع کے مطابق لیبیا کے تیل کے وزیر شکری غانم کرنل قذافی کی حکومت کو چھوڑکر تیونس پہنچ گئے ہیں۔

ابنا: لیبیا کی حکومت نے ابھی تک اپنے تیل کے وزیر کے منحرف ہونے کے بارے میں سامنے آنے والی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ خود شکری غانم نے بھی اس بارے میں ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔کہا جا رہا ہے کہ شکری غانم جو لیبیا کے سابق وزیر اعظم بھی ہیں اس وقت لیبیا کی کئی دیگر اہم شخصیات کے ساتھ جربا کے جزیرے پر ہیں۔اگر اس خبر کی تصدیق ہو گئی تو وہ کرنل قذافی کی حکومت کو چھوڑنے والے دوسرے بڑے عہدے دار ہوں گے۔ اس سے پہلے مارچ میں لیبیا کے سابق وزیر خارجہ موسی کھوسا منحرف ہو کر برطانیہ  پہنچ گئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/169